پاکستان نے خطے کو بڑی جنگ سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ حالات میں دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے خطے کو بڑی جنگ سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلیے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور آج دنیا پاکستان کو امن کے نام سے پہچان رہی ہے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ “معرکۂ حق” میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور پاکستان نے بھارت کو شکست دےکر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا۔
نیا مسلم اتحاد بن گیا، پاکستان In، متحدہ عرب امارات Out
خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ایسے اہم معرکے سر کیےگئے جن کی مثال پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ آنےوالے برسوں میں ان کامیابیوں کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائےگا۔
