روس کا یوکرین کے ایک اور شہر پر قبضے کا دعویٰ

روس نے دعویٰ کیا ہےکہ اس کی افواج نے مشرقی یوکرین کے اہم شہر کونسٹنٹینووکا پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
مشرقی یوکرین کے شہر کونسٹنٹینووکا جسے ڈونیٹسک ریجن میں یوکرین کے مضبوط ترین دفاعی مراکز میں شمار کیا جاتا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس پیشرفت کو جنگ میں ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ روس اپنے سکیورٹی مفادات کے تحفظ کےلیے سرحدی حفاظتی زون مزید وسیع کرے گا۔
صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کونسٹنٹینووکا ڈونباس کا ایک اہم صنعتی اور ٹرانسپورٹ مرکز ہے،جس پر کنٹرول روسی فوجی کارروائیوں کےلیے غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے یوکرین کی جانب سے روسی علاقوں،خصوصاً تیل کی تنصیبات پر بڑھتےہوئے ڈرون حملوں کا حوالہ دیتےہوئے کہاکہ ایسے حملوں کے جواب میں روس کو مزید وسیع حفاظتی زون قائم کرنا ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے صدر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ روسی افواج نے کونسٹنٹینووکا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،جو ڈونیٹسک کے راستے روسی پیش قدمی کےلیے طویل عرصے سے ایک اہم ہدف تھا۔
نیا مسلم اتحاد بن گیا، پاکستان In، متحدہ عرب امارات Out
دوسری جانب یوکرین نے روس کے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔تاہم یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اس سے قبل کہہ چکےہیں کہ رواں سال کے آغاز سے مشرقی محاذ پر روسی پیش قدمی کی رفتار سست پڑگئی ہے اور یوکرینی افواج نے بعض علاقوں کا دوبارہ کنٹرول بھی حاصل کیا ہے۔
