عمران خان کی کرپشن کےچرچے اب عالمی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پرحملے کرنے اور شہداء کےمجسمے جلانے والوں کو امن کی باتیں کرتے شرم نہیں آتی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بد دیانت ثابت ہوچکا، عمران خان کی کرپشن کےچرچے اب عالمی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ پی ٹی آئی کا اوڑھنا بچھونا فتنہ اور فساد ہے، نواز شریف کے خلاف سازش کرکے آر ٹی ایس بٹھا کر چور دروازےسے اقتدار پر قبضہ عمران خان نے کیاتھا۔
فیض حمید نے مخصوص سیاسی عناصر کے ایما پر قانونی و آئینی حدود سے تجاوز کیا : ڈی جی آئی ایس پی آر
وزیر اطلاعات پنجاب نےکہا کہ نواز شریف آئین، قانون،جمہوریت پریقین رکھتےہیں، وہ جب بھی اقتدار میں آتےہیں دو تہائی اکثریت سے آتےہیں،نواز شریف جھوٹےمقدمات سےباعزت بری اور سرخرو ہوچکے۔
عظمیٰ بخاری نےکہا کہ دوبارہ گنتی کےنام سےآپ کی ٹانگیں کانپتی ہیں، عمر ایوب نے خیبرپختونخوا کےحلقے سے الیکشن لڑ کر رزلٹ پر حکم امتناع کیوں لیا؟ اسلام آباد میں تماشہ لگانےکی بجائے پشاور میں تماشےلگائیں۔
