پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کر لی
پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔
تفصیلات کےمطابق پشاور ہائی کورٹ دو رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونےکا حکم دے دیا۔
ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سےعدالت سے ایک ماہ سےزائد راہداری ضمانت کی مہلت کی استدعا کی گئی تھی،وکیل درخواست گزار نےعدالت عالیہ کو بتایاکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ ابھی 100 سےزائد کیسز میں ضمانت لے چکے ہیں، ایک کیس ختم ہوتاہے تو دوسرا نکال لیا جاتاہے۔
فیض حمید نے مخصوص سیاسی عناصر کے ایما پر قانونی و آئینی حدود سے تجاوز کیا : ڈی جی آئی ایس پی آر
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سےبچنے کےلیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ملزم کو کل گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دےدیا گیا۔