بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا

بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں کیے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق 11 جنوری کو آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم داوران خان کے طور پر ہوئی ہے جو کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کے ضلع وازکوز کے گاؤں گاؤں بلورائی سے تعلق رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق دہشت گرد کی لاش گزشتہ روز افغان حکام کےحوالے کی گئی،

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ اس طرح کے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کےملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کےلیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس : گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

خیال رہےکہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتےہوئے مقابلے کے بعد 5 مسلح خوارج کو جہنم واصل کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، اس دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

Back to top button