مذاکرات کی تیسری نشست عمران خان سے ملاقات سے مشروط ہے : حامد رضا

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے واضح کیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کے بغیر حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست ہونا مفید نہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ منگل کی رات تک ہم نے مذاکرات میں ڈیڈلاک کا اعلان کردیا تھا لیکن بدھ کو عمران خان کی طرف سے پیغام آیا ہے کہ حکومتی کمیٹی کو دو مطالبات لکھ کر دےدیں جو کہ ہم دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عمران خان سے ملاقات کرانےکا وعدہ پورا نہیں کرسکی،اب حکومت بھی لکھ کردے کہ اس کے کوئی مطالبات نہیں ہیں۔

حامد رضا نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست ہونا مفید نہیں،9 مئی،26 نومبر پر کمیشن نہ بنا تو شاید چوتھی نشست نہ ہو۔

مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کاکہنا تھاکہ تیسری نشست میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا ہوگیا تو ہمارا دوسرا مطالبہ پورا ہونے کےلیے 10،12 دن بچ جائیں گے۔ہم کمیٹی کمیٹی نہیں کھیلنا چاہتے،عملی اقدامات چاہتےہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر مذاکرات کے دوران گفتگو سے اجتناب کرنا ہےتو دونوں فریقوں کو کرنا ہوگا۔

مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کرانامیرامینڈیٹ نہیں،سپیکر

ان کا کہنا تھاکہ رانا ثناء اللّٰہ نےکہا طاقتور حلقوں کو آن بورڈ کر کے ہی مذاکرات ہو رہے ہیں، بگنگ ڈیوائس لگاکر سننے والے لوگ شاید نہیں چاہتےکہ عمران خان سے یہ ملاقات ہو،ہم صاف بات کررہے ہیں کہ عمران خان اور تمام اسیر قانونی جنگ لڑ کر ہی باہر آئیں گے،مذاکرات ناکام بھی ہوتےہیں تو بھی عمران خان کو باہر آتا دیکھ رہا ہوں۔

Back to top button