حکومت سے مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا،عارف علوی کااعلان

سابق صدر عارف علوی کاکہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا،عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا اور حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے پشاورسےنکلنےوالےقافلےمیں شریک سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ  آج تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی،مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا،حکومت کو عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے اس کے علاوہ کئی اور چارہ نہیں ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ کہا کہ ملک اورعدلیہ کوآزاد کرناہوگا، بانی پی ٹی آئی نےآج تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، اسی لیےاگر الیکشن کےدن70 فیصد لوگ ہمارے ساتھ تھے تو آج 90 فیصد لوگ ہمارے ساتھ ہیں ۔

سابق صدر کا کہنا تھا دنیا سوال اٹھا رہی ہےکہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے جان دینےکو تیار ہوں۔

دوسری طرف وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی کارروائی ہے، بانی پی ٹی آئی بےگناہ ہیں تو عدالت کے سامنے ثبوت دیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے کرخود پولیس موبائلز میں بیٹھ رہے ہیں۔عمران خان کے کیسزکاخاتمہ حکومت نےنہیں عدالتوں نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہےتوعدالتوں سےرجوع کریں احتجاج کیوں کررہےہیں؟

عطا اللہ تارڑنے کہا کہ جو اسلام آباد پرلشکر کشی کرنےآرہے ہیں ان کی آپس میں لڑائیاں ہیں،ایک بشریٰ گروپ ہے،ایک علیمہ گروپ ہے۔راستے بند ہونے کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے بھی پی ٹی آئی کو عمران خان کی رہائی کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنےکامشورہ دیا ہے

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے جب کہ تمام راستوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Back to top button