امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت پر چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

امریکی محکمہ خارجہ نے مبینہ طور پر پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کوسامان کی ترسیل کی فراہمی میں ملوث چینی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت کئی کمپنیوں پرپابندیاں عائد کردی ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارےکے مطابق امریکہ نے گزشتہ سال اکتوبر 2023 میں بھی چین کی تین کمپنیوں کو پاکستان کو میزائل بنانے کےلیے درکار اشیاء کی فراہمی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہاکہ بیجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن فارمشین بلڈنگ انڈسٹری نے شاہین 3 اور ابابیل سسٹمز اور ممکنہ طورپر بڑےسسٹمز کےلیے راکٹ موٹرز کی جانچ کےحوالے سےآلات کی خریداری کےلیے پاکستان کے ساتھ کام کیاہے۔
آئی ایم ایف پاکستان کو 7 ارب ڈالر قرض دینے پر راضی ہو گیا؟
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ جن کمپنیوں پر پابندی عائدکی گئی ان میں چین کی ہوبئی ہواچانگدا انٹیلی جنٹ ایکوپمنٹ کو،یونیورسل انٹرپرائز اور ژیان لونگدے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کو کےساتھ ساتھ پاکستان میں موجود جدید آلات اور ایک چینی شہری بھی شامل ہیں جنہوں نےمیزائل ٹیکنالوجی کی پابندیوں کےباوجود جان بوجھ کر آلات کی منتقلی کی۔میتھیو ملر نےکہا کہ جیساکہ آج کی کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں امریکہ ہتھیاروں کےپھیلاؤ اور اس سےمتعلقہ خریداری کی سرگرمیوں کےخلاف کارروائی جاری رکھےگا چاہے وہ جہاں بھی ہوں۔
