علی امین گنڈاپور سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان سےخود بات کا اعلان کرکے افغان قونصل جنرل سے ملاقات بھی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان قونصل جنرل سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نےکہاکہ پائیدار امن کے قیام کےلیے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں۔انہوں نےکہا کہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کےمفاد میں ہے۔

علی امین  گنڈاپور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ہے : خواجہ آصف

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نےکہا کہ وفاقی حکومت جرگہ تشکیل دے کر پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت کرے،پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنےکی ضرورت ہے۔انہوں نےکہا کہ حکومت صوبےمیں قانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کے مسائل کےحل کےلیے سنجیدہ ہے۔

Back to top button