نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کے لیے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے، وہ پیر سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اسلام آباد: پاکستان کے لیے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے، وہ پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو دفاعی اور سیکیورٹی امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

وہ سعودی مسلح افواج میں میجر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاک سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کی بطور سعودی سفیر تقرری اہمیت کی حامل ہے۔

Back to top button