تھائی لینڈ کی 16 سالہ نینی رائل امریکاز گاٹ ٹیلنٹ جیت کر 10 لاکھ ڈالر انعام کی حقدار

نینی رائل نے سیزن 21 کے گرینڈ فائنل میں دیگر 9 فائنلسٹس کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

کیلیفورنیا: تھائی لینڈ کی 16 سالہ نینی رائل نے ’امریکاز گاٹ ٹیلنٹ 2026‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی، جو پاکستانی تقریباً 28 کروڑ روپے بنتی ہے۔

امریکاز گاٹ ٹیلنٹ کے سیزن 21 کا گرینڈ فائنل 23 ستمبر کو کیلیفورنیا میں منعقد ہوا، جہاں نینی رائل نے دیگر 9 فائنلسٹس کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

نینی رائل ’امریکاز گاٹ ٹیلنٹ‘ جیتنے والی پہلی تھائی فاتح بن گئی ہیں۔ انہوں نے فائنل اور اختتامی پروگرام میں اپنی پرفارمنسز پیش کیں اور پروگرام کو راک کنسرٹ کا رنگ دے دیا۔

نینی رائل نے دی وائٹ اسٹرائپس کے معروف گانے ’سیون نیشن آرمی‘ پر پرفارمنس دی، جبکہ اختتامی مرحلے میں معروف راک بینڈز دی وارننگ اور لنکن پارک کے ساتھ بھی پرفارم کیا۔

Back to top button