امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی: جنرل شکارچی

ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کی صورت میں سخت ردِعمل کا انتباہ دیا ہے۔

تہران: ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے ہاتھ میں ہے اور دشمن کی ممکنہ جارحیت کا اس بار جدید عسکری ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا۔

جنرل شکارچی کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس مغربی ایشیا سے انخلاء کے سوا کوئی راستہ نہیں، امریکی افواج جتنی جلد خطے سے نکلیں گی، انہیں اتنا ہی کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نئے عالمی نظام میں امریکا کو سابقہ حیثیت میں واپس نہیں آنے دے گا۔

Back to top button