یو اے ای سے 7 اکتوبر کے حملوں کی پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود نیتن یاہو نے کارروائی کیوں نہ کی؟
اسرائیلی اخبار کا دعویٰ، نیتن یاہو نے غزہ پر حملوں کی اجازت دینے سے گریز کی وجہ سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی کی کوششیں بتائی تھیں

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملوں سے متعلق پیشگی اطلاع ملنے کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے کارروائی نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
اسرائیلی اخبار کے دعوے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے سکیورٹی سربراہان کو آگاہ کیا تھا کہ وہ غزہ پر حملوں کی اجازت اس لیے نہیں دینا چاہتے کیونکہ اس سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 7 اکتوبر کے ممکنہ حملوں سے متعلق پیشگی اطلاع موصول ہوئی تھی، تاہم اس کے باوجود غزہ میں کارروائی کی اجازت دینے سے گریز کیا گیا۔
گزشتہ روز ایک اور اسرائیلی اخبار نے بھی انکشاف کیا تھا کہ مصری انٹیلی جنس چیف حماس کے حملوں کے خطرے سے آگاہ کرنے اسرائیل آئے تھے۔
