امریکا اور چین ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر متفق

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد تجارتی اشیا پر زیادہ موافق ٹیرف پر اتفاق، مصنوعی ذہانت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکالمہ بھی قائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیرف کم کرنے پر تیار ہوگئے۔

دونوں ممالک نے مصنوعی ذہانت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ بھی قائم کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین سے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیرحساس اشیا کی درآمد و برآمد پر زیادہ موافق ٹیرف پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق چین اگلے دو برسوں میں امریکا سے 10 ملین میٹرک ٹن کوئلہ بھی خریدے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ایک اور ملاقات ہوگی۔

Back to top button