پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کرلیا، گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان جلد ہوگا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔

عثمان وزیر نے ورلڈ رینکنگ فائٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی فتح افواج پاکستان کے شہداء کے نام کردی، ان کی یہ فائٹ جیو سپر سے نشر کی گئی۔

اس حوالے سے عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جیت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جبکہ گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Back to top button