ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت، شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے اقدام سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، جبکہ پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا مقابلہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت کے باعث جنوبی ایشیا کے لاکھوں عوام کی جانیں بچ گئیں، کیونکہ دو ایٹمی پڑوسی ممالک آل آؤٹ جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنانا ہوگا کہ جنوبی ایشیا دوبارہ ایسی صورتحال سے دوچار نہ ہو اور اس کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا، جبکہ 25 ستمبر کو انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی کی تھی۔

Back to top button