کراچی، این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 70 افراد گرفتار
پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کارروائی کے دوران گرفتار افراد مبینہ طور پر غیرملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث تھے۔

کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 70 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کراچی کے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کی گئی، جہاں سے گرفتار افراد مبینہ طور پر غیرملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث تھے۔
این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کال سینٹر سے دیگر سامان بھی تحویل میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کال سینٹر میں غیرقانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔
