پاسپورٹ رولز کی شق 22 ٹو بی آئین سے متصادم قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ رولز 2021 کی شق 22 ٹو بی کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ رولز 2021 کی شق 22 ٹو بی کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی شہری کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جاسکتا۔
جسٹس راجا انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ پاسپورٹ حکام نے شہری کو آف لوڈ کرکے اپنے اقدام کو ’’اسپیکنگ آرڈر‘‘ کا عنوان دے دیا، تاہم قانونی شق اور مجاز اتھارٹی کے بغیر کسی ’’اسپیکنگ آرڈر‘‘ کی کوئی حیثیت نہیں۔
عدالت نے شہری معین الدین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے 15 روز میں نکالنے کا حکم بھی دے دیا۔
