اسلام آباد، لانگ مارچ موخر ہونے کے باوجود کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ

تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کال موخر کیے جانے کے باوجود ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز کی تعداد بڑھا دی گئی۔

اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی کال موخر کیے جانے کے باوجود اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

شہر کے داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، تاہم سڑکوں کے قریب کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹیکسلا میں پنجاب کے داخلی راستوں پر رکھے گئے کنٹینرز سائیڈ پر منتقل کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت معمول پر آگئی۔

علاوہ ازیں اٹک پل پر بھی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

Back to top button