ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مبینہ بلااشتعال جارحیت سے متعلق پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔
امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا۔ ان کے مطابق پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا مقابلہ کیا اور اسے ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت کے باعث جنوبی ایشیا کے لاکھوں عوام کی جانیں بچ گئیں، کیونکہ دو ایٹمی پڑوسی ممالک آل آؤٹ جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ جنوبی ایشیا دوبارہ ایسی صورت حال سے دوچار نہ ہو اور اس کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
