دماغ کوتیزکرنےکیلئے اخروٹ کااستعمال بہترین قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ اگر آپ دماغ کوتیز اورصحتمند بنانا چاہتےہیں تو روزانہ اخروٹ کھاناعادت بنا لیں۔اخروٹ کی شکل بھی دماغ جیسی ہوتی ہےاور دماغی صحت کیلئےاخروٹ کی اہمیت اورافادیت بھی بہت زیادہ ہے۔
اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایاجاتا ہےجبکہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس،منرلز اور وٹامنز کا خزانہ ہوتا ہے۔مگر سوال یہ ہےکہ دن میں کس وقت اس گری کو کھانا دماغی صحت کےلیے زیادہ مفید ہوتاہے؟تواس سوال کاجواب برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دیا گیا ہے۔
ریڈنگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرجوان افرادصبح کے وقت اخروٹ کو کھانا عادت بنالیں تو دن بھران کےدماغی افعال میں بہتری آتی ہے۔
