کرکٹرزاشتہارات کی طرح کھیلنے پربھی توجہ دیں،عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ کرکٹرز جتنی محنت اشتہارات کیلئےکرتےہیں اتنی پریکٹس پر لگائیں تو شاید حالات بہتر ہوجائیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےشاہین شاہ آفریدی اوربابراعظم سمیت کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
عظمی بخاری کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ یہ کرکٹرز جتنی محنت اشتہارات میں نظر آنے پرکرتےہیں اتنی ہی پریکٹس کرنےپرلگائیں توشاید حالات بہترہوجائیں۔ورلڈ کپ کےبعدچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےجس سرجری کا ذکر کیا تھا وہ تو کہیں نظر نہیں آئی۔فخر زمان کی انجری کے بعد نسیم شاہ سے امیدیں ہیں کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ دل تو پاکستانی ہے،امید ہے بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ نے صرف60رنز سے شکست دی تھی۔