کنویں سے 3 دن تک آتی آواز کو گاؤں والے بھوت کی آواز سمجھتے رہے

تھائی لینڈ میانمارکی سرحد کےقریب ایک عجیب وغریب واقعہ میں ایک چینی باشندہ تین دن تک کنویں میں پھنسا رہا اور مدد کیلئےآوازیں لگاتا رہا لیکن مقامی لوگ اسے بھوت کی آواز سمجھتےرہے۔
تھائی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں ممالک کی سرحد پر موجود ایک گاؤں میں مقامی افراد نےقریبی جنگل سےعجیب و غریب چیخیں سنیں لیکن انہوں نےاسےبھوت کی آوازوں کے طور پر لیا اور تین دن تک اس سےدور رہے۔
زبان سے لاعلمی کے باوجود شہری نے اسکریبل کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
مقامی افراد اس وقت تک مدد کیلئےنہیں گئےجب تک پولیس نے ریسکیواہلکاروں کو جنگل کی طرف روانہ نہیں کیا۔
انڈیپنڈنٹ نےرپورٹ کیا کہ عملے نےآوازکا پتہ لگایااور 22 سالہ لیو چوانی کو 12 میٹر گہرے کنویں کےنیچےپھنسا ہوا پایا۔ ریسکیوآپریشن 30 منٹ تک جاری رہا۔
مسٹرچوانی کوجب کنویں سےنکالا گیا تووہ کمزور حالت میں تھا اور تین دن اور راتوں تک بغیرخوراک اور پانی کے پھنسے رہنےکےبعد وہ شدید زخمی تھا جسےطبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔
