خواب میں نمبر دیکھ کر خاتون لاٹری جیت گئی

امریکی شہرمیری لینڈ کی رہائشی امریکی خاتون نےخواب میں نمبر دیکھ کرپِک5 ڈرا میں42 لاکھ بھارتی روپوں کی لاٹری جیت لی۔

جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نےدعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننےوالےنمبر اس نےخواب میں دیکھے تھے۔

رپورٹ کےمطابق خوش قسمت فاتح نےبتایا کہ جیتنےوالےنمبرخواب میں دیکھنے کےایک ہفتےبعدایک ٹکٹ خریدا،خاتون نےلاٹری حکام کےسامنےانکشاف کیا کہ اس کےخواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی۔

خاتون نے بتایا کہ اپنےخواب پریقین کرتےہوئے انہوں نےایک ٹکٹ خریدا،چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنےکےبعدانہوں نےایک پارٹی میں شرکت کی، اس رات کے بعد جب انہوں نےاپنا ٹکٹ چیک کیاتووہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ انہوں نے جیک پاٹ جیت لیا۔

 لاٹری جیتنےوالی خاتون نےکہا کہ ان کاخواب اس وقت سچ ثابت ہوا جب جیتنے والوں کااعلان کیا گیا، انہوں نےلاٹری کےذریعے اس نے50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔

Back to top button