ماہرین صحت نے گلے کی خراش دورکرنےکا آسان طریقہ بتادیا
ماہرین صحت نےسرد موسم میں گلے کی خراش دورکرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ سرد موسم میں گلے کی خراش یا سوزش کا مسئلہ بہت عام ہوتا ہے۔
گلے کی خراش یا سوزش بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور اس کے شکار افراد کے لیے کھانا پینا مشکل ہو جاتا ہے بلکہ کچھ کیلئےتو بات کرنا بھی تکلیف دہ ہوتا ہے۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند گھریلو طریقوں سے اس مسئلے سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹروں نے بھی ان طریقوں کو گلے کی خراش کی شدت میں کمی لانے کے لیے مؤثر قرار دیا ہے۔
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ شہد ورم کش ہوتا ہے اور کچھ ممالک جیسے کروشیا میں تو اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
سبز چائے، لیمن ٹی اور چائے میں ہلدی کو شامل کرکے پینے سے گلے کی خراش پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اگر چائے میں شہد کو شامل کر دیا جائے تو گلے کی خراش کے لیے اس کا اثر دوگنا بڑھ جاتا ہے۔
آئس کریم کھانے سے گلے کی خراش میں کمی آسکتی ہے، البتہ اگر ایک بار کھانے کے بعد شدت زیادہ محسوس ہو تو پھر یہ طریقہ دوبارہ مت آزمائیں۔
نمک ملے پانی سے غرارے کرنے سے بھی گلے کی خراش سے نجات میں مدد ملتی ہے۔