داسو پراجیکٹ کےلیے عالمی بینک ایک ارب ڈالر کا نیا قرض جاری کرے گا

عالمی بینک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلیے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کیا جائے گا، یہ قرض1.7 ٹریلین روپے کی لاگت سے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کےبعد دیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک باضابطہ طور پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کےلیے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کرےگا۔ یہ قرض ترمیم شدہ پی سی 1 کی منظوری کےبعد دیا جائےگا،جس میں نئے ٹائم لائنز شامل کیےگئے ہیں۔
منصوبے کے پہلےمرحلے کی لاگت 190.1 فیصد اضافے کےساتھ 586 ارب روپےسے بڑھ کر 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے،جس کی بنیادی وجوہات زمین کے حصول میں تاخیر،سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافہ ہیں۔
پیکا ایکٹ کے خلاف 8 فروری کو آواز اٹھائیں گے : اسد قیصر3
پہلے مرحلےکا یہ منصوبہ 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرےگا تاہم منصوبے کے دوسرےمرحلے کی تکمیل کے بعد یہ 4320 میگاواٹ بجلی پیدا کرےگا۔
واپڈا نے منصوبے کا ترمیم شدہ پی سی 1 تیار کر لیا ہے،جو اب وزیر برائے آبی وسائل کےپاس موجود ہے اور جلد ہی منظوری کےلیے پلاننگ کمیشن کو بھیجا جائےگا۔
