عالمی ادارہ صحت نےنئےوائرس سےخبردارکردیا

عالمی ادارہ صحت نےدنیا بھرمیں ڈینگی،چکن گونیااورزیکاوائرس کےپھیلاؤسے خبردارکردیا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس سال ڈینگی، چکن گونیااورزیکاوائرس جیسے کیسز گزشتہ سال کےمقابلےمیں دگنےہوگئےہیں۔
ڈبلیو ایچ او کابتانا ہےکہ اس سال اگست تک ڈینگی اورمچھروں سےپھیلنےوالے کیسز کی تعداد ایک کروڑ23لاکھ پہنچ گئی ہےجب کہ پچھلے سال ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنےوالی وائرل بیماریوں کی تعداد65لاکھ تھی۔
ڈبلیوایچ او کےمطابق اس سال دنیا بھر میں4 ارب افراد مچھرسے پھیلنے والی3 بیماریوں سےمتاثرہوسکتےہیں جب کہ ڈینگی،چکن گونیا اورزیکا وائرس سےنمٹنےکے لیےاسٹریٹیجک پلان شروع کردیاہے۔
اس حوالےسےپاکستانی حکام کابتانا ہےکہ پاکستان میں بھی اکتوبرکےمہینےمیں ڈینگی اورچکن گونیا کی وباپھوٹ پڑی ہے۔
قومی ادارہ صحت کےمطابق ڈینگی اورچکن گونیاکےبےتحاشہ کیسزرپورٹ ہورہے ہیں، ڈینگی اوردیگروائرس والی بیماریاں مون سون کےبعدبہت بڑھ گئی ہیں۔
