دنیا کا مختصر ترین اورمکمل فعال ایکسکیویٹربنالیاگیا

دنیا کا مختصر ترین یا سب سےچھوٹا اور مکمل طورپرفعال ایکسکیویٹر آپکی ہتھیلی میں سما سکتاہے۔
نینو ٹریکس ایک مختصرترین ریموٹ کنٹرول ایکسکیویٹرہےجو کہ اصل ایکسکیویٹر کا صرف1/64سائز پر مبنی ہے۔
یہ کوئی کھلونا نہیں لیکن ایک مکمل طورپرفعال کھدائی کرنےوالا ایکسکویٹر ہے۔ اسکے وجود میں آنےکےحوالے سےسوال کیا جا رہاہےکہ اتنامختصر ایکسکیویٹر کیوں بنایا گیا ہے؟
نینو ٹریکس کےبانی جوناتھن ایبٹ کےمطابق یہ اس وقت شروع ہوا جب چند سال قبل انھوں نے یوٹیوب پرایک شوقین گروپ کےبارےمیں ویڈیو دیکھی، جنھیں چھوٹےسےلیکن فعال ایکسکیویٹرسےکھیلنا پسند تھا۔
جوناتھن کے مطابق اسےتجسس ہوااوراس نےایسےمختصرایکسکیویٹر کی آن لائن تلاش شروع کی لیکن کامیابی نہیں ہوئی جس کے بعد انھوں نےفیصلہ کیا کہ وہ اسی قسم کامختصرترین ایکسکیویٹرخود تخلیق کریں۔
دبئی میں حیرت انگیز عمارت کی تعمیرمکمل
جس کےبعد انھوں نے CAD کی پریکٹس کی اور ایک تھری ڈی پرنٹر خریدا۔ اسکے بعد باقی سب کچھ تاریخ ہے اور انھوں نے مذکورہ بالا ایکسکیویٹر کامیابی سے بنایا۔
اس نینو ٹریکس این320 کو کک اسٹارٹر، امریکن پبلک بینیفٹ کارپوریشن کے تحت شروع کیا،اس کا مقصد20 ہزار ڈالر کی کراؤڈ فنڈنگ تھی،جوناتھن ایبٹ نے اس مہم کے ذریعے70 دنوں میں 2 لاکھ 68 ہزار ڈالرز جمع کیے۔
