دنیا کا طویل القامت خاندن، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

امریکہ میں ایک دلچسپ خاندان ایسا بھی ہے جس کے کم سے کم عمر فرد کا قد بھی سب سے اونچا ہے، یوں اسے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے دیو قامت خاندان کا سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

امریکہ کے شہر منی سوٹا کے اس خاندان کے تمام افراد کا مجموعی قد ایک ساتھ جمع کیا جائے تو ٹینس کورٹ کا نصف بنتا ہے، اس خاندان کے ہر فرد کا اوسط قد چھ فٹ آٹھ انچ ہے، سب سے کم عمر فرد ایڈم ٹریپ کی عمر صرف 22 برس ہے اور ان کا قد سات فٹ تین انچ کے برابر ہے۔

انسان کو غائب کرنے والا حیران کن سیلیمانی شیشہ

27 سالہ سوانا کا قد چھ فٹ آٹھ انچ جبکہ بہن مولی جس کی عمر 24 سال کے قریب ہے اس کا قد چھ فٹ چھ انچ تک بتایا جاتا ہے، تمام بچے اپنے قد کی وجہ سے والی بالی ٹیم کا حصہ ہیں، والد سکاٹ کا قد6 فٹ 8 انچ جبکہ والدہ کرسی کا قد 6 فٹ 3 انچ کے قریب بتایا جاتا ہے۔

Back to top button