وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں : اختیار ولی

 

 

 

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔ منشیات کا پیسہ دہشت گردی کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اختیار ولی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں،ضلع خیبر سے منشیات پورے ملک میں سپلائی ہوتی ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ضلع خیبر میں منشیات کی تردید کرکے حقائق کی نفی کی۔

اختیار ولی نے کہاکہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتاہے اور یہی پیسہ دہشت گردی کےلیے اور ریاست کے خلاف بھی استعمال ہوتا ہے۔

ضمنی الیکشن : عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ، رانا ثناء اللہ

 

لیگی رہنما اختیار ولی کاکہنا تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تعلق ضلع خیبر سے ہے،وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا تھاکہ ضلع خیبر میں منشیات کےخلاف کارروائی کریں، جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

 

 

 

Back to top button