افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے خطرہ لاحق ہے،پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز  زہرا بلوچ نےکہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں سےپاکستان کو خطرہ لاحق ہے۔

ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتےہوئےترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا سال 2024 پاکستان کی سفارت کاری کےحوالےسےمصروف رہا، متعدد ممالک کے سربراہوں نے پاکستان کا دورہ کیا جبکہ یو این ہائی کمشنربرائےمہاجرین اور دولت مشترکہ کےسربراہوں نے بھی پاکستان کادورہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ رواں سال کاآغاز ایران کے ساتھ بدقسمت فوجی معرکے کے ساتھ ہوا، پاک ایران قیادت نےبعد میں اسے مؤثر طریقے سےحل کیا، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے اپریل میں دورہ پاکستان میں اہم امورپراتفاق ہوا۔

 دفترخارجہ کی ترجمان کاافغانستان میں کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہنا تھا سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں،افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں سے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے، اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پُر عزم ہیں، انسداد دہشتگردی آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر احتیاط سے منتخب کیے جاتے ہیں، ترجیح ہے کہ مسائل بات چیت اورسفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

ممتاز زہرا بلوچ نےکہا کہ امریکا اور  یورپی یونین سے تعلقات ہمہ جہتی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، غیر یورپی ملکوں سے بھی رابطہ ہے،روس اوربرطانیہ کے ساتھ تعلیم ، صحت اورانسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔

Back to top button