عمران خان کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں : عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ ابھی تک 9 مئی کے8 مقدمات میں ان کی ضمانت نہیں ہوئی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ 2 میں عمران خان کی ضمانت ہوئی ہے،مقدمہ ابھی چل رہا ہے،مقدمے کےلیے بہت شواہد ہیں،ٹرائل کورٹ میں کیس آگےبڑھے گا تو ضمانت ختم بھی ہوسکتی ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا
مذاکرات کےسوال پر عطا تارڑ نےکہا کہ مذاکرات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی کے پر امن رہنے کی ضمانت کون دےگا؟
یہ بات سب کو معلوم ہےکہ 9 مئی واقعات کےاحکامات پی ٹی آئی قیادت نے ہی دیےتھے۔