ملکی ترقی میں رکاوٹ افراد سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں : گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے،پی ٹی آئی والے مذاکرات کو نہیں مانتے،ایسے لوگوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔
کراچی میں مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جس طرح بھارت سے جنگ جیتی ہے اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لیں گے۔معرکہ معیشت کےلیے ہم تیار ہیں۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوں گے لیکن بلیک میلنگ نہیں ہوگی : طلال چوہدری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ پاکستان خطے میں اہم ترین ملک بن چکا ہے،اسلام آباد طاقت کا مرکز بن گیا ہے۔پاکستان سعودی عرب میں محافظ کا کردار ادا کر رہا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دوٹوک پالیسی نے پاکستان کو دنیا میں اہم مقام دلایا،بہترین عسکری حکمت عملی نے پاکستان کا اعتماد بحال کیا۔
