برطانیہ : رہنما پی ٹی آئی شہزاد اکبر پر حملہ، ناک اور جبڑا فریکچر

 

 

 

رہنما پی ٹی آئی مرزا شہزاد اکبر پر برطانیہ میں حملہ کیا گیا ہے، حملہ آور نے ان کے چہرے پر بار بار مکے مارے جس کے نتیجے میں ان کی ناک اور جبڑا ٹوٹ گیا۔

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ان پر حملہ ہوا، وہ ہاسپٹل گئے اور پولیس سے بھی رابطہ کیاگیا،انہیں چوٹیں آئی ہیں اور فریکچر بھی ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ کے مطابق شہزاد اکبر پر صبح کے وقت کیمبرج میں ان کے گھر پر حملہ کیا گیا۔حملہ آور نے ان کے چہرے پر بار بار مکے مارے جس کے نتیجے میں ان کی ناک اور جبڑا ٹوٹ گیا، مقامی پولیس نے تمام تفصیلات جمع کرلی ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر اس سے قبل نومبر 2023 میں بھی ہارٹفورڈشائر میں اپنے گھر پر حملے کا نشانہ بن چکے ہیں۔اس وقت ایک نقاب پوش شخص نے ان پر تیزابی مادہ پھینکا تھا۔ مرزا شہزاد اکبر نے اس واقعے کےبعد سوشل میڈیا پر بیان دیا تھاکہ وہ نہ تو مرعوب ہوں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔

ملکی ترقی میں رکاوٹ افراد سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں : گورنر سندھ

شہزاد اکبر نے حملے کو القادر ٹرسٹ کیس سے جوڑا تھا جو عمران خان کے خلاف ہے اور الزام عائد کیا تھاکہ سکیورٹی ادارے ان پر عمران خان کے خلاف گواہی دینے کےلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حالیہ مہینوں میں انہیں پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں اپنے رویے درست کرنے کی وارننگ دی گئی۔

 

 

Back to top button