مراکش میں کشتی حادثہ نہیں قتل عام ہوا،زندہ بچنےوالےپاکستانیوں کاانکشاف

مراکش میں کشتی حادثہ نہیں قتل عام ہوا، بچ جانےوالےپاکستانیوں نےہولناک انکشافات کردیئے۔
مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانےوالےپاکستانیوں کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے، اسمگلروں نے تاوان دینے والوں کو چھوڑ دیا اور نہ دینے والوں کو ہتھوڑےمارکر سمندر میں پھینک دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بیانات پاکستان سے گئی چار رکنی ٹیم نےریکارڈ کیےجس میں متاثرین نے بتایا کہ مراکش میں کشتی حادثہ نہیں ہوا بلکہ قتل عام ہوا،انسانی اسمگلروں نے کشتی کھلے سمندر میں جان بوجھ کر کئی دن روکے رکھی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا اور نہ دینے پر بہت سے مسافروں کو اہتھوڑےمارکرزخمی کیااور سمندرمیں پھینک دیا۔
متاثرہ پاکستانیوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کشتی میں سواربیشترلوگ سرد موسم اورتشدد کے باعث ہلاک ہوئے، کشتی میں موجودافراد کو کھانےپینےکی قلت کابھی سامناتھا، کشتی انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ ریکٹ کی نگرانی میں تھی، اس ریکٹ میں سنیگال، موریطانیہ اور مراکش کے اسمگلرشامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی4رکنی تحقیقاتی ٹیم اس وقت مراکش میں موجود ہے، ٹیم میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر نارتھ ایف آئی اے،وزارت خارجہ اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
