رواں سال پاکستان پولیو مہمات پر 151 ملین ڈالر خرچ کرے گا

پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے رواں سال پاکستان پولیو مہمات پر 151 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔
دستاویز کے مطابق109ملین ڈالر کینڈا، جاپان، یو ایس ایڈ، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن سے حاصل کئے گئے ہیں۔42.45ملین امریکی ڈالر اسلامی ترقیاتی بنینک سے بطور قرض شامل کئے گئے ہیں۔رواں سال ابتک دو ملک گیر پولیو مہم، وباء سے بچاو کی مہم چلائی جاچکی۔ویکیسن کی خریداری پر 22.56 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی،50ملین ڈالر پولیو ٹیموں کی نقل و حمل، مراعات پر خرچ کیے گئے، بقیہ فنڈز منصوبہ بند پولیو مہمات کیلئے خرچ کی جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق 2022سے2026تک پاکستان پولیو مہمات پر مجموعی طور پر 789 ملین ڈالر خرچ کرے گا،سرحد پار سے آنے والے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے 129 ویکسینین ٹیمیں تعینات ہیں،پولیو کے قطرے پلانے کی ہر مہم کی معاونت کیلئے 4 لاکھ پولیو ورکرز کام کررہے ہیں۔13ہزار 366انتہائیحساس اضلاع میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں،کشمیر میں 10 ہزار، بلوچستان میں 25 ہزار، جی بی میں ساڑھے چار ہزار پولیو ورکرز موجود ہیں۔
پاکستان میں منکی پاکس کا تیسرا کیس سامنے آگیا
اسلام آباد میں 5 ہزار، کے پی میں 76 ہزار، پنجاب میں 2 لاکھ، سندھ میں 81 ہزار سے زائد ورکرز کام کررہے ہیں۔
