پاکستان میں منکی پاکس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا تیسرا کیس سامنےآ گیا ہے، بیرون ملک سے آنےوالے مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجب کہ دوسرےمشتبہ مریض کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنےوالے 51 سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ پشاور ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کےدوران علامات ظاہرہونے پر مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹر ارشاد روغانی نےبتایا کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سےپولیس اسپتال میں زخم سےسیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر التوا کا شکار

ڈاکٹر ارشاد نےبتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نےمریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے، مریض کی حالت بہتر ہےاور پولیس سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے۔ان کا کہناتھا کہ مریض کاتعلق اورکزئی سےہے، خیبرپختونخوا میں سال 2024 میں ایم پاکس کایہ تیسرا کنفرم کیس ہے، اب تک مقامی سطح پرکوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

Back to top button