رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان

ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال مون سون سیزن معمول سے طویل ہو سکتا ہے اور ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث موسموں کے پیٹرن میں غیرمعمولی تبدیلیاں آ رہی ہیں، جس کا اثر مون سون ہواؤں پر بھی پڑ رہا ہے۔
رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصوں پر کم اثر ڈال رہی ہیں، جب کہ شمالی اور بالائی علاقوں میں ان کا اثر زیادہ نمایاں ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ 10 اگست کے بعد مون سون ہواؤں کا رخ جنوبی علاقوں کی جانب متوقع ہے، جس سے کراچی، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصے متاثر ہو سکتے ہیں۔
سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم
ان کے مطابق مون سون کا سسٹم اگست کے وسط سے جنوبی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان رکھتا ہے۔
عام طور پر ملک کے جنوبی حصوں میں مون سون کا اختتام 15 ستمبر کے آس پاس ہوتا ہے، تاہم اس سال یہ سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہ سکتا ہے۔
