چینی کے بحران کی فضا بناے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نےحکم دیا کہ مصنوعی طورپر چینی بحران کی فضا پیدا کرنے والوں کو قانون کےشکنجے میں لایا جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت چینی کی کھپت، رسد اور قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلےکیےگئے۔

اعلامیے کےمطابق وزیراعظم نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اورچینی کی قیمت میں اضافے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نےحکم دیاکہ چینی ذخیرہ کرنے، قیمتوں پرسٹہ اورمصنوعی اضافے کی اجازت نہیں دیں گے لہٰذا ناجائزمنافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے شوگرملز کےساتھ چینی کی کھپت ورسدکی نگرانی کیلئے روابط مربوط کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہےاورمصنوعی طورپربحران کی فضا پیدا کرنےوالوں کوقانون کےشکنجےمیں لایا جائے۔

اگر ایوان جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟ایاز صادق

 

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ رمضان المبارک میں عام آدمی کا مافیا کےہاتھوں قطعاً استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے چیف سیکرٹریز کوچینی کی مقررہ قیمت پرعوام کوفراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

خیال رہےکہ ملک میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئےہیں اورچینی 180 روپے فی کلو سے زائد فروخت ہو رہی ہے۔ رمضان المبارک میں قیمتوں میں مزید اضافےکاامکان ہے۔

Back to top button