وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔
ابتدائی مرحلے میں جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق نے حلف اٹھا۔وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی تقریب میں شریک تھے۔
قبل ازیں وزارتِ قانون کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئینی عدالت میں مجموعی طور پر چھ جج شامل ہوں گے،جن میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، بلوچستان سے جسٹس روزی خان اور پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔
