تھائرائیڈ ہارمون ذہنی،اعصابی مسائل کا سبب قرار

ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ بہت زیادہ تھائرائیڈ ہارمون معمر افراد میں کیا ذہنی مسائل پیدا کرسکتا ہے۔
سائنسی تحقیق سے ثابت ہو چکی ہے کہ بہت زیادہ تھائرائیڈ ہارمون خصوصاً معمر افراد میں ذہنی اور اعصابی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ھائرائیڈ غدود گردن میں موجود ہوتے ہیں اور یہ جسم کے میٹابولزم کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز ٹی تھری اور ٹی فور پیدا کرتے ہیں۔ جب یہ ہارمونز زیادہ مقدار میں بنتے ہیں تو پورے جسم کا نظام متاثر ہوتا ہے بشمول دماغ کے۔ معمر افراد میں زیادہ تھائرائیڈ ہارمون کے درج ذیل اثرات رونما ہوتے ہیں۔ جیسے اضطراب،یاداشت کی کمزوری،نیندکی کمی، چڑچڑاپن اور بے چینی،پریشانی اور ڈپریشن، ذہنی الجھن، دل کی دھڑکن تیز ہونا، خاص طور پر بزرگ افراد میں یہ علامات بعض اوقات ڈیمینشیا یا الزائمر جیسی علامات پیدا کرتی ہیں حالانکہ مسئلہ صرف ہارمون کا ہوتا ہے۔
