تاش کے پتوں کو گرانے کا عالمی ریکارڈ بن گیا

چین کی کمپنی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی نے تاش کے پتوں کو گرا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
چین کی کمپنی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی نے 51,725 تاش کے پتوں کو ڈومینو انداز میں گرا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔یہ کارنامہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سب سے زیادہ تاش کے پتوں کو ڈومینو انداز میں گرانے کا ریکارڈ ہے۔ اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیے 15 افراد پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔
ڈومینو سیٹ اپ کے دوران ٹیم کو دو مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا: پہلی بار 9 اپریل کو اور دوسری بار 10 اپریل کو، جب تاش کے پتے قبل از وقت گر گئے۔