آبنائےہرمزسےگزرنےوالےہرجہازکیلئےٹول لازمی ہے،ایران

ایرانی نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمفر کاکہناہے کہ آبنائےہرمزسےگزرنےوالےہرجہازکوٹول اداکرناہوگا۔

محمد صادق عظیمفر کامیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہناتھا کہ امریکا و اسرائیلی حملوں میں  تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا امید ہے لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن میں دوبارہ کام شروع کر دے گا جبکہ حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونےکی امید ہے۔

دوسری جانب روسی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئےکنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا۔

ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمزپر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرےگی، ہم امریکیوں پراعتماد نہیں کرسکتے۔

Back to top button