زیادہ نیند ڈیمنشیا کا باعث بن سکتی ہے،ماہرین

نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سےمالی اعانت پرمبنی تحقیق کے مطابق عمر ریسدہ افراد کا دن کےوقت ضرورت سےزیادہ نیند لیناسنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
مطالعہ امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کے طبی جریدےنیورولوجی میں آن لائن شائع ہوا جس میں محققین نےپایا کہ نیند کی خرابی موٹرک کوگنیٹو رسک سنڈروم کےخطرےکوبڑھاتی ہے۔موٹرک کوگنیٹو رسک سنڈروم ایک قسم کی پری ڈیمینشیا کی حالت ہےجو وقت کےساتھ ساتھ ڈیمنشیا کی طرف بڑھ سکتی ہے۔
کیا ورزش سےبلڈپریشرمیں کمی آسکتی ہے؟ماہرین نے بتادیا
سنڈروم میں مبتلا افراد سست رفتار اور کچھ یادداشت کےمسائل کی علامات کا اظہار کرتے ہیں جبکہ ان میں ابتدا میں نقل وحرکت کےمسائل یا ڈیمنشیا نہیں ہوتا ہے۔
محققین نےتیزی سے عمر رسیدہ عالمی آبادی میں علمی کمی کوروکنےکے لیے عالمی سطح پرممکنہ حکمت عملی کےطورپرنیند میں مداخلت کےلیےاسکریننگ اور ابتدائی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
