کافی میں کیفین کی کتنی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے؟

اکثر لوگوں کو کہتے سنا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں ان کے لیے سب سے مشکل کام کافی کے کپ سے دور رہنا ہے۔
اسے حوالے سے غذائی ماہر ڈاکٹر رویدہ ادریس نے ’عرب نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے اس کی علامات اور روزے کی حالت میں آنے والی مشکلات کا حل بھی تجویز کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کافی پینے سے لوگ جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں اور وہ دن بھر میں ایک ہزار زیادہ قدم چلتے ہیں جبکہ اس کا استعمال نہ کرنا بے چینی، تھکاوٹ اور غنودگی کا احساس دلاتا ہے۔
کیفین کا استعمال جسم میں موجود نیوروٹرانسمیٹر اور ہارمونز کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے اگر اسے پینا
چھوڑ دیا جائے تو کام پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
