پاکستان میں موٹاپا تیزی سے بڑھنے لگا

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موٹاپا تیزی سے بڑھ رہا ہے. تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 800 ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ پاکستان بھی موٹاپے کی اس لہر کا شکار ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موٹاپا تیزی سے بڑھ رہا ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ اعداد و شمار کے جائزے سے پتا چلا ہے کہ سنہ 2016 تک دنیا بھر میں تقریباً 2 بلین افراد کا وزن زیادہ تھا اور ان میں سے 650 ملین افراد ایسے تھے جو زیادہ ہی موٹے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ 1975 کے بعد سے دنیا بھر میں موٹاپا تقریباً تین گنا بڑھ گیا ہے جو کہ خاصی تشویشناک صورت حال کی عکاسی کرتا ہے۔
پروٹین سے بھرپور غذائیں ہارٹ اٹیک، فالج سے بچائو میں مددگار
ملک پاکستان میں بھی موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی بینادی وجہ لوگوں کے طرز زندگی میں بے احتیاطی اور غیر متوازن غذاوں کا بے دریغ استعمال ہے۔ ماہرین کا کہا کہنا ہے کہ موٹاپے پر قابو پانے سے صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کا موقع حاصل ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق موٹاپا صحت عامہ کا ایک بڑھتا ہوا چیلنج ہے جو بچوں اور بڑوں دونوں کو یکساں طور پر متاثر کررہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بچپن کا موٹاپا ایک انتہائی تشویش ناک بات ہے، جسمانی سرگرمی کی کمی اور غیر صحت بخش غذائی عادات بچپن کے موٹاپے کا سبب بنتی ہیں.
