پروٹین سے بھرپور غذائیں ہارٹ اٹیک، فالج سے بچائو میں مددگار

پروٹین سے بھرپور غذائیں انسان کو فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچانے میں مددگار، طبی ماہرین کے مطابق انڈوں، چکن اور پروٹین سے بھرپور ہر خوراک کو اپنی غذا کا حصہ بنا کر موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈے، چکن، بیج، سی فوڈ اور گوشت جیسی زیادہ پروٹین والی غذاؤں کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، 12 ہزار سے زیادہ چینی بالغ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

ان افراد کو پروٹین کے حصول کے ذرائع کے استعمال کی بنیاد پر سکور دیئے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے کنٹرول اور خود سے رپورٹ کیے گئے سرویز کا سہارا لیا گیا، پروٹین کے ذرائع کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا جن میں اناج، ریفائن اناج، پراسیس گوشت، بغیر پراسیس کای گوشت، چکن، سی فوڈ، انڈے اور دالیں و بیج شامل تھے۔

تحقیق کے مطابق جو افراد سب سے زیادہ اور کم پروٹین استعمال کرتے تھے ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ معتدل مقدار میں پروٹین کو جزوبدن بنانے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے متعدد ذرائع سے پروٹین والی متوازن غذا کا استعمال زیادہ ضروری ہے۔

تحقیق اس حوالے سے محدود تھی کیونکہ اس میں ڈیٹا مشاہداتی تھا جس سے ایک تعلق کا عندیہ تو ملتا ہے کہ مگر یہ ٹھوس طور پر ثابت نہیں ہوتا کہ پروٹین ذرائع براہ راست ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام یا اس کی وجہ بنتے ہیں۔

مگر محققین نے یہ خیال ظاہر کیا کہ مختلف ذرائع سے پروٹین کو جزوبدن بنانا جسم کو مختلف غذائی اجزا فراہم کرتا ہے جن کی صحت کے لیے ہمیں ضرورت ہوتی ہے، مختلف غذائیں نظام ہاضمہ میں موجود صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمی ممکن

اسی طرح انڈے اور مچھلی میں موجود پروٹین میں بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، مچھلی میں صحت بخش چکنائی جیسے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں، معتدل مقدار میں گوشت کھانا بھی بلڈ پریشر کی روک تھام میں مفید ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button