جیل حکام نے پنکی کی عدالت پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیدیا

جیل حکام نے انمول عرف پنکی کو ہائی پروفائل ملزمہ اور سٹی کورٹ میں پیش کرنا عوام کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
جیل حکام نے عدالت میں اطلاعی رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں 18 مقدمات میں ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
کوکین کوئین انمول عرف پنکی ہائی پروفائل ملزمہ ہے ۔ ملزمہ کو سٹی کورٹ میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے۔
ملزمہ کی پیشی پر ناخوشگوارحادثہ رونما ہوا تو عام سائلین بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ جیل حکام کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمہ کو وومن سینٹرل جیل سے ویڈیو لنک پیشی کی اجازت دی جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے انمول عرف پنکی کے لیے وومن جیل انتظامیہ ملزمہ کو 25 مئی کوپیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ قتل اور غیرقانونی اسلحہ سمیت منشیات کے 18 مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر ہے۔ ملزمہ کیخلاف گارڈن، بغدادی، درخشان، ڈیفنس، گذری، سچل اور ایس آئی یوسینٹرل میں مقدمات درج ہیں۔
