محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب اور کمانڈر داخلی سلامتی فورس (لخویا) شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے اہم ملاقات کی، جس میں سکیورٹی سے متعلق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور شیخ خلیفہ بن حمد نے سکیورٹی شراکت داری کو مزید وسعت دینے، خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے داخلی سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ سکیورٹی اور مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے قطری ہم منصب سے ان کے والد، قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
محسن نقوی نے قطر کی تعمیر و ترقی میں سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
میرپور نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا : مریم اورنگزیب
اس موقع پر قطری وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے کہا کہ قطر، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
