میرپور نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا : مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 24 جولائی کو میرپور آزاد کشمیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنادیا تھا۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ شیر پر مہر لگا کر باضابط اعلان کردیا گیاکہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا یہ فیصلہ پہلے ہی سناچکا ہے۔ دو اگست کو شیر پر مہر لگا کر کشمیری اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے حاصل کرلی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کےبعد ووٹنگ کےلیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا۔
میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 10 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں جس کے مطابق 7 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) اور 3 حلقوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔
